Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیز ہواؤں نے کرتارپور گورودوارہ کے گنبد اُکھاڑ پھینکے

شائع 19 اپريل 2020 11:17am

نارووال کے قریب سکھوں کے مذہبی مقام کرتار پور گوردوارہ کے گنبد تیز ہواؤں کی تاب نہ لا سکے اور اڑ کر دور جا گرے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایک سال سے بھی کم مدت میں تیار کئے جانے والے گوردوارے کے گنبد سیمنٹ اور سریے سے بنانے کی بجائے فائبر گلاس سے تیار کئے گئے جب کہ ان کو جوڑنے کے لئے نٹ بولٹ بھی استعمال نہیں کئے گئے۔

میناروں، درشن دیوڑھی، میوزیم، دیوان استھان، لنگر خانے کے قریب گوردوارہ کی بلڈنگ پر لگے آٹھ گنبد تیز ہواؤں میں اڑ کر زمین پر گرنے کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے۔

سرحد پار سکھوں کی جانب سے گوردوارہ کرتار پور کے گنبدوں کے ٹوٹنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔